ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی نیشنل ہائی وے پر بس کی ٹکر سے ایک اجنبی خاتون کی موقع پر موت

اُڈپی نیشنل ہائی وے پر بس کی ٹکر سے ایک اجنبی خاتون کی موقع پر موت

Thu, 21 Dec 2017 20:49:05    S.O. News Service

اُڈپی21؍دسمبر(ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 66 پر اوچیلا کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک اجنبی خاتون کی موقع پرہی موت واقع ہوگئی۔ مقامی لوگوں کو کہنا ہے وہ ایک کچرا اٹھانے والی خاتون تھی جس کا کوئی نام و پتہ کسی کو بھی معلوم نہیں تھا۔

بتایا گیا ہے  کہ جب ایک نجی بس اڈپی سے منگلورو کی طرف جارہی تھی تو یہ خاتون  تیز رفتار بس کی زد میں آگئی اور زخموں کی تاب نہ لاکر  سڑک پر ہی دم توڑ دیا۔ پڈو بیدری پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کرمعائنہ کیا اور معاملہ درج کرلیا۔


Share: